Daily Roshni News

مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرئیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں: پاکستان

پاکستان نے یہودیوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صیہونی اقدامات کو اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے مسجدالاقصیٰ کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزرا کی مسجد الاقصیٰ میں موجودگی مذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش ہے، عالمی برادری اسرائیل کی ان حرکات کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فوری جوابدہ بنائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی اقدامات اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی ادارے فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

Loading