Daily Roshni News

مشکلات کی وجہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کبھی کبھار اللہ تعالی ہم کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔۔جانتے ہیں کیوں؟؟؟اس لئے کہ ہم اپنی مصروفیات کے چکر میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ بات نہیں کر رہے ہوتے۔۔ ہماری زندگی میں اللہ تعالیٰ کا تصور تو ہوتا ہے مگر ہم عملا انہیں اپنی دنیا میں کھو کر نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔ ہمارا ان سے تعلق بس نام نہاد سا ہوتا ہے جسمیں دل کے جذبات اور محبت شامل نہیں ہوتی

اور کیوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے محبت فرماتے ہیں تو انہیں ہمارا یہ رویہ اچھا نہیں لگتا۔۔

وہ ہمیں خود سے جوڑنے کے لیے ہم پر کوئی مشکل بھیج دیتے ہیں۔۔۔۔

 جب تک وہ مشکل رہتی ہے۔۔

ہم لمبی نمازیں پڑھتے ہیں۔۔۔

دعائیں ” پڑھنے ” کے بجائے دعائیں مانگنے لگتے ہیں۔۔۔

 ہمارا اللہ تعالیٰ سے نام نہاد تعلق پھر سے ایک جذباتی تعلق میں بدل جاتا ہے۔۔۔

پھر اللہ تعالیٰ وہ مشکل ہٹا دیتا ہیں۔۔۔۔

مگر ہم اس مشکل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ سے جڑ جاتے ہیں۔۔۔۔

 اور یہی اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ بندہ دنیا سے نہ جڑے بس پیدا کرنے والے سے ہی جڑا رہے۔۔۔

اللہ تعالیٰ سے جڑنے کے لیے مصیبت آنے کا انتظار نہ کیجیے ، اچھے حال ہوں یا مشکل حالات

ہر حال میں رب کو تھام کر رکھیں

جو رب کو تھام لیتا ہے اسکے لیے ہرizMvoآسان ہوجاتی ہے

آئیے رب سے تعلق کو مضبوط کرلیں، اس یقین کے ساتھ کہ ان سے زیادہ ہم سے محبت کرنے والا کوئی نہیںہالین

Loading