Daily Roshni News

معراج النبیﷺ کی تقریب ، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام تزک و احتشام سے منعقد کی گئی

معراج النبیﷺ کی پر وقار تقریب ، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے

زیر اہتمام تزک و احتشام سے منعقد کی گئی

خواتین و حضرات کی بھرپور شرکت۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔۔عکاسی ۔۔۔چوہدری بنارس علی)7فروری بروز بدھ پاکستان اسلامک سنٹر دی ہیگ میں عظیم الشان  محفل معراج النبی کا انعقاد ہوا۔جس کاآغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا .نقابت کے فرائض صوفی شفیق چشتی نے انجام دیے ، شہزاد خان ،صوفی شفیق چشتی ،اور میاں مظفر  نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وَآلِہِ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے ،پاکستان اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ غلام مصطفے نقشبندی نے فلسفہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وَآلِہِ وسلم پر سیرحاصل گفتگو فرمائی .آخر میں درود وسلام اور دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا .کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے محفل میں شرکت کی سعادت حاصل کی ۔

پروگرام کے اختتام  پر پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتظامیہ کی جانب سے حاضرین کی تواضع لذیذ عمدہ  کھانوں سے کی گئی۔

Loading