Daily Roshni News

معروف اور متحرک سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق نے ریسٹورنٹ مین ہائی ٹی کا شاندار اہتمام کیا۔

معروف اور متحرک سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق نے

قریبی اور محبوب دوستوں کے اعزا ز میں دی ہیگ  کے

ریسٹورنٹ مین ہائی ٹی کا شاندار اہتمام کیا۔۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں وطن عزیز پاکستان سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی ایک طویل عرصے سے آباد ہیں ۔ پاکستان کے  مختلف شہروں سے آئے ہوئے پاکستانی ایک دوسرے سے باہمی اتحاد و اتفاق اور محبت  کے ساتھ اپنے اپنے انداز میں زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ محبت کا اظہار  کرنے کے لئے آپس میں دعوتوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ دی ہیگ کی معروف اور متحرک سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق نے  اپنے قریبی محبوب  دوستوں معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی ، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل  سینٹر دی ہیگ کے امام خطیب علامہ غلام مصطفے ٰ نقشبندی مجددی اور سماجی شخصیت مجتبےٰ خادم بٹ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ہائی ٹی کا شاندار انتظام و انصرام کیا۔ تمام دوستوں نے مختلف موضوعات پر مثبت گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے والہانہ محبت اتفاق و اتحاد کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کا بھی اعادہ کیا۔ دوستوں نے مدعو کرنے پر چوہدری اکرام لحق کا صمیم قلب سے شکریہ اد ا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading