Daily Roshni News

معروف تاجر میاں عاصم کی بذریعہ ٹیلی فون مدیر اعلی ٰ روشنی نیوز جاوید عظیمی کو عید قربان کی صمیم قلب سے مبارکباد اور عید کا پیغام۔۔۔

معروف تاجر میاں عاصم کی بذریعہ  ٹیلی فون

مدیر اعلی ٰ روشنی نیوز جاوید عظیمی کو عید قربان کی

صمیم قلب سے مبارکباد اور عید کا پیغام۔۔۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) نیدرلینڈ دی ہیگ کے قدیم رہائشی معروف اور متحرک تاجر میاں عاصم محمود نے عید الاضحیٰ  کے پر مسرت موقعہ پر بذریعہ ٹیلی فون آن لائن اردو اخباد ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی و مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کو عید کی خصوصی  مبارک پیش کی۔ اس موقعہ پر اپنے خصوصی پیغام  میں کہا کہ سنت ابرہیمی ہمیں اللہ تعالیٰ کے احکامات کی عملی طور پر فرمانبرداری  کرنے کے لئے رہنمائی کرتی ہے۔ میاں عاصم محمود نے وطن عزیز پاکستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سب کو ایک مضبوط اور آزاد قوم بننے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں پاکستان کی سالمیت اور اسکی بقا کو ہر صورت مقدم رکھنا ہو گا جو وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا وطن عزیز پاکستان کو تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنی انا پرستی، تکبر،غرور ، ہٹ دھرمی اور ضد کے  مصنوعی خول سے باہر نکل کر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے یکجہتی کے ساتھ  ساتھ کام کرنا ہو گاکیونکہ  پاکستان کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے انھوں مزید کہا کہ ہماری پہچان پاکستان سے ہے اس لئے پاکستان کا تحفظ ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ مدیر اعلیٰ جاوید عظمی نے میاں عاصم محمود کے جذبات و احساسات کو سراہتے ہوئے ان سے اتفاق کیااور عید کی مبارکباد دینے  پر ان کا صمیم قلب سے  شکریہ ادا کیا۔

Loading