Daily Roshni News

معروف تاجر چوہدری بابر  کا غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں افطار ڈنر کا اہتمام

معروف تاجر چوہدری بابر  کا غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم

میں افطار ڈنر کا اہتمام، محمد ارشد ہاشمی کو پھولوں

کے ہار اور گلدستے پیش کرکے اعتکاف سے اٹھایا گیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ) جامع مسجد  غوثیہ ایمسٹرڈیم میں روزانہ کی بنیاد پر ماہ رمضان2024میں افطاریوں کا سلسلہ جاری رہا ، ایمسٹرڈیم کی پاکستانی کمیونٹی  کے صاحب ثروت حضرات نے فہرست کے مطابق روزہ داروں کی افطاریاں کر وائیں۔ اس سا ل ماہ رمضان کے آخری روزے کی افطاری  کا اہتمام معروف سماجی شخصیت اور متحرک تاجر چوہدری بابر جمیل کی جانب سے کیا گیا ۔ متذکرہ مسجد کے خازن محمد ارشد ہاشمی نے 10دن کا سنت اعتکاف کیا، آخری  روزے بروز منگل9اپریل کو  شوال کا چاند نظر آنے پر علامہ محمد عمران قادری الجیلانی، ملک مسعود الرحمن کلیامی، محمد یونس بٹ اور دیگر نمازیوں نے محمد ارشد ہاشمی کو انتہائی عزت و احترام سے پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کرکے اعتکاف سے اٹھایا ۔اجتماعی دعا میں افطار ڈنر کے میزبان اول چوہدری بابر جمیل کے والدین مرحومین کی روحوں کو ایصال ثواب نذر کیا گیا جبکہ اہل اسلام بالخصوص فلسطین کے مسلمانوں کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کی گئیں۔ مغرب کی نماز کی ادائیگی کے بعد روزہ داروں کی تواضع لذیذ عمدہ کھانوں سے کی گئی۔

Loading