Daily Roshni News

معروف صحافی عامر صدیق نے سنیئر صحافی اور جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون عیادت۔

معروف اور متحرک صحافی عامر صدیق نے سنیئر صحافی اور

 روشنی نیوز کے مدیر اعلی جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون

عیادت اور جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز ڈیسک )گزشتہ روز بروز منگل 17 جون 2025 کو معروف متحرک صحافی محمد عامر صدیق نےسینئر صحافی اور روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی عیادت  کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے بارگاہ الہی میں  خصوصی مناجات پیش کیں ۔ جاوید عظیمی نے عیادت کرنے صحت و تندرستی اور طویل زندگی کے لئے کی جانے والی دعاؤں کے لئے عامر صدیق کا صمیم قلب سےشکریہ ادا کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران  جاوید عظیمی نے عامر صدیق کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین  بھی پیش کیا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے دعاؤں سے نوازہ ۔

یاد رہے جاوید عظیمی 3 جون کو آسٹریا کا نجی دورہ  مکمل کر کے واپس ہالینڈ پہنچے تو شدید علیل ہو گئے جس کے باعث بہت سی سرگرمیاں معطل ہوگئیں تھیں مگر اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ جاوید عظیمی اب رو بصحت ہو رہے ہیں۔

Loading