Daily Roshni News

مغرب کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روسی ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے: پیوٹن

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن  نے دعویٰ کیا ہے کہ  مغربی ممالک کے  مجموعی ایٹمی ہتھیار  بھی  روس کے ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے کہا ہےکہ یوکرین میں فتح کےلیے روس کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، مغربی ممالک کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روس کے ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا  نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعدادمیں اضافے پر غور شروع کردیا ہے، یہ اقدام روس اور چین سے مقابلے کی خاطر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال  کی شرائط سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پردستخط کردیے ہیں۔

Loading