اسرائیلی آباکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں معروف فلسطینی کارکن اور استاد عودے محمد کو گولی مار کر قتل کردیا۔
فلسطینی وزارت تعلیم نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں نے پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سے منسلک ایک فلسطینی کارکن کو قتل کردیا۔
وزارت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عودے محمد ہتھالین کو مقبوضہ علاقے کے جنوب میں ہیبرون کے قریب ام الخیر گاؤں پر حملے کے دوران آباد کاروں نے گولی مار کر قتل کیا۔
عودے نے اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کے فلسطینی کمیونٹی پر حملوں سے متعلق آسکر انعام یافتہ ڈاکیومینٹری NO OTHER LAND بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔