Daily Roshni News

مقناطیس لوہے کو کشش کرتا ہے اور لکڑی اور ربڑ کو کیوں نہیں؟؟

مقناطیس لوہے کو کشش کرتا ہے اور لکڑی اور ربڑ کو کیوں نہیں؟؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) آئیے اس سوال کا جواب تلاش کرتے ہیں۔مقناطیس ایک ایسا میٹیریل ہوتا ہے جو میگنیٹک فیلڈ پیدا  کر رہا ہوتا ہے یہ فیلڈ اس کے نارتھ پول سے نکلتی ہے اور ساؤتھ پول میں داخل ہو جاتی ہے یہی چیز آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

اب کچھ میٹیریل ایسے ہوتے ہیں جو فیرومگنیٹک ہوتے ہیں یہ ایسے میٹیریل ہوتے ہیں جو چھوٹے چھوٹے ہزاروں مقناطیسوں سے مل کر بنا ہوتا یے ان چھوٹے مقناطیسوں کو ڈومین کہتے ہیں یہ اس طرح جڑے ہوتے ہیں کہ نیٹ میگنیٹک فیلڈ صفر ہوتا ہے۔

ان ڈومینز کو انرجی دے اس طرح جوڑا(align) کیا جا سکتا ہے کہ نیٹ میگنیٹک فیلڈ پیدا ہو جاتی ہے اس کام کے لیے توانائ درکار ہوتی ہے۔

لوہا بھی چونکہ فیرومگنیٹ ہے اسی لیے جب اسے مقناطیس کے قریب لایا جاتا ہے تو اس کے ڈومین اس طرح الائن ہو جاتا ہے کہ نیٹ فیلڈ پیدا کرتے ہیں یہ پیدا شدہ نیٹ فیلڈ مقناطیس سے انٹریکٹ کرتی ہے جس سے کشش پیدا ہوتی یے۔

اب سوال یہ ہے کہ ڈومینز کی فیلڈ کیسے پیدا ہوتی یے؟؟

ڈومین چونکہ ایٹمز سے مل کر بنے ہوتے ہیں ان ایٹمز کے الیکٹران کی اسپن موشن اور نیوکلیئس کے گرد موشن اس طرح ہوتی ہے کہ نیٹ فیلڈ پیدا کرتے ہیں۔دوسری جانب کچھ میٹیریل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ہر ایٹم کے الیکٹران کی نیوکلیئس کے گرد موشن اور اسپن ایسے ہوتی ہے کہ نیٹ فیلڈ پیدا نہیں ہو پاتی۔

لکڑی اور ربڑ کا شمار بھی ایسے میٹیریل میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے مقناطیس ربڑ لکڑی اور ان جیسے دوسرے میٹیریل کو کشش نہیں کرتا۔

Loading