Daily Roshni News

ملک بدری کی اضافی مدت بھی ختم، افغان مہاجرین کی بے دخلی شروع

افغان مہاجرین کے لیے ملک بدر ی کی اضافی مدت بھی ختم ہونے کے بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی کا عمل شروع کر دیا  گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی، 31 جولائی تک کی مہلت کے بعد گزشتہ روز سے انخلاء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بےدخلی میں معاونت کریں گے، فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ افغانوں کو بھی بے دخل کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے سوا کسی زیر سماعت مقدمے میں افغان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد خان متقی پیر کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Loading