Daily Roshni News

ملک مسعود الرحمنٰ کو کمیونٹی کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین۔۔

غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کو

کمیونٹی کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین اور آئندہ بھی

اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ چوہدری محمد حسین اور کمیونٹی

  کےدیگر معززین کا اظہار خیال ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔ جاوید عظیمی)مسجد رب  کائنات کی عبادات کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی مخلوق انسان کے دُکھ دردکا مدوا اور مستحقین  کو خوشیوں  میں شامل کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کا عظیم مرکز بھی ہے۔

اللہ تعالٰی کے ولی سے کسی نے سوال پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرنے کا سب سے شارٹ کٹ ذریعہ کونسا ہے تو اللہ کے محبوب بندے نے بلا تعمل فرمایا خدمت خلق !! غوثیہ  مسجد ایمسٹر ڈیم  میں گزشتہ کئی دہائیوں سے اللہ تعالٰی کی عبادات اور اسکی مخلوق کی خدمت کا تسلسل جاری ہےلیکن گزشتہ چند سالوں سے مذکورہ سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ۔متذکرہ مسجد میں نمازوں کے علاوہ میت کو رکھنے کے لئے کولنگ سسٹم اور غسل دینے کا بہترین ا نتظام و انصرام  کیا گیا ہے ۔ مسجد خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی ایمسٹر ڈیم کی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، ان کی گرانقدر خدمات پر ڈیتھ کمیٹی مسجد الکرم اور مسجد غوثیہ کے بانیوں میں  سےچوہدری محمد حسین نے ملک مسعود کی بے مثال خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ ایمسٹرڈیم میں پاکستانی کمیونٹی کی معزز نمایاں شخصیات راجہ نعیم ، چوہدری طارق اور شیراز خان نے بھی ملک مسعود کی گرانقدر خدمات کو سراہتےہوئے انھیں زبردست اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تعاون کا تسلسل قائم رکھنے کا عزم مصمم بھی کیا جبکہ  ان تمام معزز شخصیات نے ان کی  صحت و تندرستی اور طویل زندگی کے لئےدعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading