Daily Roshni News

ملک مسعود کی ذہین صاحبزادی تحریم نے ماسٹر ڈگری حاصل کرلی۔۔۔

ملک مسعود کی ذہین صاحبزادی تحریم نے

نیدرلینڈ کی معروف یورنیورسٹی ماسترخت سے فرانزک کریمنلوجی  لا میں ماسٹر ڈگری حاصل کر لی۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی) یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنی اولادکو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم کےزیور سے آراستہ کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف ہیں جبکہ ان کے بچوں نے بھی  اس بات کا ادراک کر لیا ہے کہ دنیاوی معاملات میں کامیابی  تعلیم سے مشروط  ہےاور پھر نبی رحمتﷺ نے اپنی زبان اقدس سےعلم کی اہمیت کو کچھ اس طرح ارشاد فرمایا علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے۔ مہد سے لحد تک ہر لمحہ علم  حاصل کرو اس کے علاوہ بھی آپ ﷺ نے علم کی اہمیت پر ارشادات فرمائے اور حرف آخر اللہ تعالیٰ کی مقدس آخری آفاقی کتاب قرآن مجید نے علم حاصل کرنے کی نہ صرف دعوت دی ہے بلکہ اس پر زور دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانی نہ صرف دنیاوی بلکہ دنیوی علوم سے بھی اپنے بچوں کو آراستہ کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں  اس سلسلے  میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کے قدیم رہائشی معروف سماجی رہنما اور جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم  کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رکھی ہے اس کے نتیجے میں ان کی ذہین خوش اخلاق ،ملنسار اور فرمانبردار صاحبزادی تحریم  مسعود  نے گزشتہ روز تعلیمی  اعتبار سے ایک بڑی کامیابی حاصل کی اس سلسلے میں تحریم  مسعود نے نیدر سےMAASTRiCHTلینڈ کی معروف یونیورسٹی 

 FORENSiCS CRIMINOLOGY AND LAW

     کی ماسٹرڈگری امتیازی نمبروں میں حاصل کر لی۔ اس کامیابی  پر ملک مسعود  الرحمن کلیامی ان کی اہلیہ تمام اہل خانہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی  صاحبزادی کے مزید کامیابیوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں۔

Loading