Daily Roshni News

ملی نغمہ شاعر۔۔۔ناصر نظامی

ملی نغمہ

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

شاعر و ادیب ، فن کار ، اور ، دانشور

قوم کے ماتھے کا ہوتے ہیں حسیں ، جھومر

لکھاری کرتے ہیں، نئی سوچیں ، تشکیل

اہل ہنر کرتے ہیں سوچوں کی ،  تکمیل

قومی وقار کو رکھتے ہیں پیش نظر

پاکستان تو ہمارا دل ہے، جان    ہے

پاکستان سے ہی ہماری ، پہچان ہے

ہم کو ہے اس پاک وطن پہ، نازو فخر

ہماری پاک فوج ہے فولادی ،  دیوار

ملکی دفاع کا ہے اک جوہری ، حصار

پاک فوج کی دھاک چھائی ہے دشمن ، پر

قومی شہیدوں اور غازیوں کو ، سلام

ہم پہ واجب ہے، ان کا کرنا ، احترام

ان کے دم سے ہے، قوم کا سر بلند ، سر

قومی یک جہتی ہے، ہمارا ، نصب العین

حب الوطنی کا جذبہ ہے ،۔   ایمان عین

نظامی ، ہر دم کرو آ زادی کی ،   قدر

ناصر نظامی

ایمسٹرڈیم ہالینڈ

10 ستمبر 2025

Loading