منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کی پروقار تقریب اور افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ سے ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کی پر وقار تقریب اور منہاج نیشنل ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین معروف قانون دان سولیسٹر چوہدری عمران خورشید کی طرف سے افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین مختلف شعبہ ہے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے علاوہ کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی افطار ڈنر اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد تقریب کا آغاز حافظ سعید بھٹی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا حضور نبی کریمؐ کی بارگاہ اقدس میں ڈاکٹر گلزار احمد نے گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے ۔
مقررین میں امیر تحریک علامہ محمد عدیل اور محی الدین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی ۔ فکری ۔ تربیتی اور تحقیقی خدمات ۔بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ ۔سماجی خدمات اور نوجوان نسل کی تربیت کے لیے ان کی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے ہزاروں کتب اور رسائل تحریر کیے جن میں اسلامی تعلیمات کا جدید تناظر ۔سلوک و تصوف اور معاصر مسائل پر رہبری شامل ہے دنیا بھر میں ان کی تصانیف مختلف زبانوں اردو ۔انگلش ۔عربی اور دیگر میں شائع ہوئی ہیں جن کا مقصد دین اسلام کی گہری اور متوازن تشریح ہے ۔
انہوں نے قرآن مجید پر مبنی آٹھ جلدوں پر مشتمل ایک انسکیکلوپیڈیا مرتب کی جس میں قرآن کے موضوعات کو جدید تناظر میں پیش کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام نے دین اسلام کی احیاء ۔اصلاح احوال امت غلبہ دین حق کے اصول کو اپنی پوری زندگی کا مقصد قرار دیا انہوں نے اسے فلسفہ انقلاب کہا جس کا مقصد امت مسلمہ کو عصری چیلنجوں کا اسلامی حل فراہم کرنا ہے ۔
تقریب کے اختتام پر درود و سلام کی گونج میں شیخ الاسلام کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا شیخ الاسلام کی صحت تندرستی ۔درازی عمر اور امت مسلمہ کی فلاح و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اس تقریب کے انتظام و انصرام میں جن خاص شخصیات کا تعاون رہا ان میں چوہدری عمران خورشید ۔ رضوان احمد طور ۔ علامہ محمد عدیل ۔حافظ سعید بھٹی ۔ڈاکٹر عبدالقدیر ۔ڈاکٹر گلزار احمد ۔چوہدری جبران ۔ شیخ محمد یوسف ۔محی الدین ۔محمد عرفان ۔عمر خان اور دیگر شامل تھے ۔
![]()









