Daily Roshni News

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا میں حسن مصطفی نعیمی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد۔۔۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا میں حسن مصطفی نعیمی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد۔۔۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔محمد عامر صدیق) یورپ کے معروف نعت خواں اور صدر منہاج نعت کونسل آسٹریا غلام مصطفی نعیمی جن کے صاحبزادے حسن مصطفی نعیمی مرحوم جن کا گذشتہ دنوں پرتگال میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا تھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا میں بعد نماز جمعہ حسن مصطفی نعیمی مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایصال ثواب کی محفل میں مرحوم کے اہل خانہ و عزیز ا قارب،تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، رفقاء، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے والد غلام مصطفی نعیمی سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔ اجتماعی دعا میں مرحوم حسن مصطفی نعیمی، سابق ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا ڈاکٹر علامہ مدثر حسین اعوان کے بھانجوں محمد ابوبکر، محمد عمر اور ملک احسان مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند کرے، بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مرحوم کے والد سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

Loading