Daily Roshni News

منہاج القرآن یونان کے زیرِ اہتمام 45ویں یومِ تاسیس کی پُروقار تقریب کا انعقاد۔

منہاج القرآن یونان کے زیرِ اہتمام 45ویں یومِ تاسیس کی پُروقار تقریب کا انعقاد

یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء )منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام تحریک کے 45ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونان بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی، کاروباری اور ادبی حلقوں کی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل کے اراکین نے نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کا اظہار کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کی عالمی خدمات کا جائزہ لیا اور اسے علم، امن، اتحاد اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا علمبردار مشن قرار دیا۔ شرکاء نے تحریک کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن یونان، جناب ارسلان خرم چیمہ نے تمام شرکاء کو یومِ تاسیس کی مبارکباد دی اور تحریک سے وابستگی، قربانی اور استقامت کے تسلسل پر زور دیا۔

تقریب کا اختتام خصوصی دعا، درود و سلام، اور یومِ تاسیس کے کیک کی تقریب سے ہوا، جس میں تحریک کی ترقی، پاکستان، امت مسلمہ اور یونان کے لیے دعا کی گئی۔

Loading