منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام تیرا رجب المرجب کی مناسبت سے جشن مولود کعبہ کانفرنس کا انعقاد
ایتھنز کی فضا نعرہ حیدری یا علی یا علی کی صدوں سے گونج اٹھی
یونان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ رپورٹ۔۔۔انصر اقبال)منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام تیرا رجب المرجب کی مناسبت سے جشن مولود کعبہ کانفرنس کا انعقاد ،پاکستان کمیونٹی کی سیاسی ،سماجی ،صحافتی شخصیات سمیت محبان حیدر کرار کی شرکت،
کانفرنس کا آغاز کلام الہی سے کیا گیا جس کی سعادت حاجی بشیر عاصی نے حاصل کی،تلاوت کلام پاک کے بعد ثنا خوانوں نے آقا صلی ۔۔۔کی بارگاہ میں ھدیہ تبریک پیش کیے ،استاد محمد لطیف نے منقبت علی پڑھ کر خوب داد وصول کی ،شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے قاری مدثر مصطفیٰ کا کہنا تھا ہمارے آقا صلی۔۔ کا فرمان ہے علی کا چہرہ دیکھنا بھی عبادت ہے علی کا نام جپنا بھی عبادت ہے سو اے علی والوں اسی لیے ہم ہر وقت علی علی کرتے ہیں علی علی جپتے ہیں نبی آخر الزمان صلی ۔۔۔نے غدیر خم کے مقام پر مولا کائنات علی مرتضیٰ کا ہاتھ تھام کر فرمایا تھا جس کا میں مولا اسکا علی مولا سو منومنو خوشیاں مناؤ جشن مولود کعبہ مناؤ اسکی اجازت ہمیں ہمارے آقا و مولا دے کرگئے ہیں ،کون علی وہ علی جن کی ولادت کعبہ کے اندر ہوئی جب فاطمہ بنت اسد کعبہ اللہ کا طواف کررہی تھی مولا علی کی ولادت قریب تھی تو کعبہ کی دیوار شک ہوگئی ،ٹوٹ گئی ،فاطمہ بنت اسد اندر چلی گئی اور مولا علی کا جنم دیا۔کانفرنس کے اختتام پر صدر منہاج القران انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے آنے والوں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ولادت علی علیہ السلام کی مبارکباد دی ،شرکاء کی لنگر علی سے تواضع کی گئی ۔