ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )مولانا رومی مجنوں کا قصہ بیان کرتے فرماتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ مجنوں لیلیٰ سے ملنے کے لیے نکلا۔ اس کی سواری ایک اونٹنی تھی۔ اتفاق یہ ہوا کہ اسی دوران اونٹنی نے ایک بچے کو جنم دیا، مگر مجنوں نے بچے کو ساتھ نہ لیا اور اونٹنی کو لے کر لیلیٰ کی طرف چل پڑا۔
مجنوں لیلیٰ کے دیدار کا اس قدر مشتاق تھا کہ انتظار اسے گوارا نہ تھا۔ وہ فوراً لیلیٰ کو دیکھنے کے شوق میں روانہ ہو گیا۔ مجنوں اونٹنی کی نکیل، یعنی رسی، پکڑ کر بیٹھا ہوا تھا۔ اونٹنی چلتی جا رہی تھی اور مجنوں کی آنکھوں میں صرف لیلیٰ ہی بستی تھی، اس کے تصور میں لیلیٰ تھی۔ لیلیٰ کے خیال میں کھوئے کھوئے مجنوں پر کبھی غنودگی طاری ہو جاتی، کبھی نیند سی آنے لگتی۔ ایسی کیفیت میں اس کے ہاتھ سے نکیل ڈھیلی پڑ جاتی۔
جونہی رسی ڈھیلی ہوتی، اونٹنی اپنا راستہ بدل کر اپنے بچے کی طرف مڑ جاتی۔ مجنوں کا دھیان لیلیٰ کی طرف تھا اور اونٹنی کا دھیان اپنے بچے کی طرف۔ دونوں کی توجہ الگ الگ سمتوں میں بندھی ہوئی تھی۔ مجنوں چاہتا تھا کہ لمحوں میں لیلیٰ کے پاس پہنچ جائے، اور اونٹنی ہر وقت اپنے بچے کے پاس جانا چاہتی تھی۔ جب وہ دیکھتی کہ بچہ نظر نہیں آ رہا تو راستہ نہیں بھولتی، بلکہ پلٹ کر اسی سمت مڑ جاتی جہاں اس کا بچہ تھا۔
اسی اثنا میں جب مجنوں کی آنکھ کھلتی تو وہ نکیل کو کھینچ کر اونٹنی کو پھر اپنی راہ پر سیدھا کر دیتا۔ اونٹنی دوبارہ چل پڑتی، لیکن جیسے ہی نکیل پھر ڈھیلی ہوتی، وہ ایک بار پھر بچے کی طرف مڑ جاتی۔ مولانا رومیؒ فرماتے ہیں کہ یہی عمل چلتا رہا، اور چلتے چلتے کئی مہینے گزر گئے۔ کئی مہینے گزر گئے، مگر مجنوں جہاں سے چلا تھا، اسی صحرا میں کھڑا رہ گیا۔ وہ لیلیٰ کی بستی تک نہ پہنچ سکا۔
وہ ایک طرف جانا چاہتا تھا اور اونٹنی دوسری طرف۔ اسی ساری حکایت کو بیان کرنے کے بعد مولانا رومیؒ فرماتے ہیں کہ اس کی ایک بھی منزل طے نہ ہو سکی۔ اسی کشمکش میں اس کی زندگی کی راتیں گزرتی رہیں۔
پھر مولانا رومیؒ کہتے ہیں کہ انسان بھی مجنوں اور اونٹنی کی طرح روح اور نفس کی کشمکش میں اسی طرح پھنسا ہوا ہے۔
دوستو….!!! چلتے چلتے ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ کہانی یا تحریر وغیره اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو دوستو ہماری سپورٹ کے لیے پوسٹ اچھی لگے تو فالو ضرور کیا کریں بہت شکریہ۔❤️
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
#مولانا_رومی
#مجنوں_اور_لیلیٰ
#حکایت
#تصوف
#روح_اور_نفس
#کشمکش
#باطنی_سفر
#عشق_حقیقی
#عشق_مجازی
#روحانیت
#نفس
#انسان
#سبق
#صوفی_دانش
#اردو_ادب
![]()

