Daily Roshni News

مکمل صرف جنت میں ملے گا ۔

مکمل صرف جنت میں ملے گا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل )انسانی فطرت کچھ اس طرح کی ہے کہ اسے سردی میں ہیٹر چاہیے تو گرمی میں پنکھا ، برسات میں اسے شیلٹر چاہیے ، بہاریں اسے دلفریب لگتی ہیں لیکن انھیں شاد و آباد دیکھنے کے بجائے وہ پھول توڑ لینا پسند کرتا ہے۔ 

بیشتر انسان موسم مزاج ہوتے ہیں ۔ پل پل ان کے بیان میں بدلاؤ آتے ہیں ، یہی لوگ اکثر اذیت کا سبب بنتے ہیں بطور خاص تب جب ان سے واسطہ یا رابطہ طویل ہو ،

اکثر تعلق داریاں  اسی لیے ناکامی کا سبب بننتی ہیں ،

آپ کسی کے ساتھ تاعمر رہنا چاہتے ہیں تو آپ فریق ثانی کا مزاج نہیں بدل سکتے ، وقت کے ساتھ از خود بدلاؤ یقینی ہے ۔  اگر اس کے دل میں آپکے ساتھ کی چاہ ہے تو وہ  اپنے مزاج کے بہاؤ کو خود اپنے تابع کر لے گا ۔ لیکن اگر ایسا نہیں تو پس سمجھ لیجیے کہ آپ کی زندگی سمجھوتہ ایکسپریس ہے ۔ پل میں خوشی دینے والا شخص اگلے لمحے کب بیگانہ ہونے لگے ، کون  یقین سے کہہ سکتا ہے ۔

کمال آپ کا یہی ہے کہ  آپ اس کے موسم کی سردی میں ہیٹر بن جائیں  اور گرمی میں پنکھا ۔۔۔۔۔

وہ آپکو اپنے لیے اتنا ضروری سمجھے کہ آپ کی مکمل دیکھ ریکھ رکھے ۔

مکمل صرف جنت میں ملے گا ۔

دنیا میں رشتے برقرار رکھنے کے لیے بے شمار سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔

ہمیں اکثر اوقات اپنی خوشیوں کے چشمے ۔۔۔۔ زمین کھود کے نکالنے پڑتے ہیں۔

تھالی میں پروسے صرف درد ملتے ہیں۔

Loading