Daily Roshni News

مکمل ضٓبطہ حیات؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک فقیر نے کسی کا ہاتھ پکڑا اور اسکی مُٹھی عجوہ کھجوروں سے بھر دی، فرمایا کھاؤ…..   اور ساتھ بِٹھا کے فرمانے لگے…..

     بتاؤ *تو “حیات” کِس کو کہتے ہیں..؟*

     اس نے کہا زندگی کو..؟

   تو اسکے سر پر ہلکی سی چپت لگا کر فرمانے لگے نہیں نکمے “حیات” تو وہ ھوتی ھے جِسے کبھی موت نہیں آتی…..

  *دیکھو نہ اللّٰه تعالی کا ایک ایک لفظ ہیرے یاقوت و مرجان سے زیادہ پیارا اور قیمتی اور نصیحتوں سے بھرپور ھے…* ✨

اللّٰــــــہ نے یہ نہیں کہا کہ اِسلام مکمل ضابطہ زندگی ھے بلکہ یوں کہا کہ *مکمل ضابطہ “حیات” ھے*

  اور حیاتی تو مرنے کے بعد شروع ھو گی جِسے کبھی موت نہیں آئے گی…

پھر گلاس میں اسکے لیئے زم زم ڈالتے ھُوئے فرمانے لگے :

 “`میرے بیٹے اللّٰــــــہ نے زندگی دی ھے “حیات” کو سنوارنے کے لیئے نہ کہ بگاڑنے کے لیئے تو یہ زندگی بھی بھلا کوئی “حیات” ھے جِسکو موت آ جائے گی… اصل تو وہ “حیات” ھے جِسکو کبھی زوال نہیں کبھی موت نہیں….`

💎 *تو زندگی ایسے گزارو کہ “حیات” سنور جائے…* ✨

 اور اسنے زندگی میں تب پہلی بار سمجھا کہ:

 *اسلام مکمل ضابطہ “حیات” ھے کا اصل مطلب کیا ھے…!!

Loading