میاں عاصم کی والدہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب
کے لئے ختم قل شریف ، حضرت علامہ سید محمد عبدالخبیر آزاد
(خطیب بادشاہی مسجد لاہور) نے اجتماعی دعا کروائی ۔۔۔
سماجی ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔جاوید عظیمی) ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت شخصیت ، پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی انتظامی امور کمیٹی کے ممبر اور روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کی والدہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے ختم قل شریف کی تقریب گجرات پاکستان میں منعقد کی گئی ۔ مذکورہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جبکہ حضرت مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد (خطیب بادشاہی مسجد لاہور )نے تقریب میں شرکت کر کے اجتماعی دعا کر وائی ، تقریب کے اختتام پر میاں عاصم محمود نے تقریب کے شرکاء علمائے کرام اور مولانا محمد عبد الخبیر آزاد کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔
یادر ہے مذکورہ تقریب بروز منگل 17 جون 2025 کو گجرات کے قریبی علاقے بنی شریف میں منعقد کی گئی