میاں عاصم کی والدہ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی
بتاریخ 29 جون 2025بروز اتوار دن تین بجے سے
چھ بجے تک بمقام، پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ ہالینڈ
کھانا ، اختتام پر حاضرین کو پیش کیا جائے گا
رابطہ : میاں مشاہد: 0614359124
میاں فضل : 0646387137
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل — جاوید عظیمی) ہالینڈ کے معروف تاجر ، سماجی رہنما اور روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کی والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں پاکستان میں رحلت کر گئیں ، مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کی تقریب بروز اتوار29جون 2025 کو دن تین بجے سے شام چھ بجے تک پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ ہالینڈ میں منعقد ہوگی۔کمیونٹی کے حضرات فاتحہ خوانی
اور تعزیت کے لئے دیئے گئے اوقات میں تشریف لائیں ۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا جائے گا۔ اس تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے شائع شدہ خبر کے نیچے پوسٹر کا مطالعہ کریں ۔