اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے میثاق آئین اور جمہوریت پر دستخط کرنے کی ‘آفر’ کر دی۔
منگل کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے بنی گالہ پہنچی ۔
علیمہ خان اورنورین خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا ۔
اس موقع پر اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ 5 نکات پر اگر ادارے اور حکمران دستخط کرتے ہیں تو عمران سے دستخط کروانا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ میثاق آئین اور جمہوریت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے متعلق گارنٹی دینے کو تیار ہیں ۔
علیمہ خان نے بھی محمود خان اچکزئی کے مؤقف کی تصدیق کی۔
اپوزیشن رہنماؤں نے ملک میں آئینی اصلاحات اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کا اعلان کیا ۔نامزداپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس نے کہاکہ جمعے کے روز ملک گیر احتجاج ہوگا۔
اپوزیشن قیادت کا کہنا تھا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خاتمے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی تک جدو جہد جاری رہےگی ۔
![]()
