Daily Roshni News

میلاد النبیﷺ، بارہ روزہ تقریبات، زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر دی ہیگ

میلاد النبیﷺ، بارہ روزہ تقریبات، زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر دی ہیگ

روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے منعقد کی جارہی ہیں

چوہدری  محمدالیاس نے چھٹی تقریب کا لنگر پیش کیا ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔ رپورٹ — جاوید عظیمی ) فرمان الہی، ہم نے مومنوں پر احسان کیا کہ اپنا محبوب انہیں عطا کر دیا۔ اس احسان کا شکر بجا لانےکے لئے ایمان والے خاتم الانبیاء کی اس دنیا میں تشریف آوری کی خوشی میں میلاد النبی ﷺکی بابرکت محافل کا انعقاد کرتے ہیں۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں میلاد النبیﷺ کی بارہ روزہ تقریبات کے سلسلے میں چھٹی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس بابرکت تقریب کا آغاز اللہ تعالی  کی آفاقی آخری مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا۔ جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں راشدعلی خان ، ندیم نصیر، حاجی رخسار احمد ، قمر حسین اور حاجی برکت علی نے نعتوں کے گلدستے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ مذکورہ مسجد کے خطیب و امام علامہ غلام مصطفے نقشبندی مجددی نے اپنے علمی فکری خطاب میں رسول محتشم ﷺکی معاشرتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا آپ جود و سخا میں ضرورت مند افراد کو اتنا عطا کرتے کہ وہ ان  کی ضرورت سے بھی  زیادہ ہوتا پھر وہ آپ کی جود و سخا کے برملا چرچے کرتے علامہ غلام مصطفے نے ۔ یہاں پر کثیر تعداد میں بکریاں عطا کرنے والے واقعہ کا تذکرہ بھی کیا ۔ آپ نے امت کو تعلیم کیا کہ میرے نزدیک پسندیدہ عمل وہ ہے جو کسی دوسرے انسان کو فائدہ پہنچائے ۔ ایک موقعہ پر علامہ غلام مصطفےٰ نے دور جہالت اور دور حاضر کی جہالت کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی جہالت میں کوئی زیادہ کمی واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ فرمان الہی ہے کہ آپس میں تفرقہ پیدا نہ کرو۔ اللہ تعالٰی کے محبوب رسول محتشمﷺ نے بھی اسی روشنی میں معاشرے میں اخوت کا رشتہ قائم کیا تاکہ معاشرے میں اتفاق و اتحاد کی فضا قائم رہے۔ اجتماعی دعا میں آج کی تقریب کے میزبان اول چوہدری محمد الیاس اور ان کے اہل خانہ کی صحت و تندرستی، زندگی اور خیر و برکت کے لئے پر خلوص دعائیں کی گئی دعائیں کی گئیں ۔ پروگرام کے اختتام پر میزبان چوہدری محمد الیاس کی جانب سے حاضرین کی تواضع لنگر محمدی سے کی گئی۔

Loading