Daily Roshni News

میں نے پاک بھارت جنگ 350 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے روکی: ٹرمپ

میں نے پاک بھارت جنگ 350 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے روکی: ٹرمپ

انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا کریڈٹ لے لیا۔

صدرٹرمپ نے  سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ ساڑھے تین سو فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے  روکی۔

 امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے،  میں نے کہا جنگ نہیں روکیں گے تو میں ٹیرف لگاؤ ں گا  اور امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ آپ ایسا نہیں کرسکتے جس پر میں نے کہا میں کرنے لگا ہوں ، میں ایٹمی ہتھیار چلانے نہیں دوں گا جس سے لاکھوں لوگ مارے جائیں اور نیوکلیئر ڈسٹ لاس اینجیلس کے اوپر  اڑ رہی ہو ۔

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اگر جنگ نہیں کریں گے تو اچھا تجارتی معاہدہ کرلیں گے جس کے بعد  بھارتی وزیر اعظم نے فون کر کے کہاکہ وہ جنگ میں نہیں جارہے۔

ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  نے کال کر کے اُن کا  شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  ٹرمپ جانتے نہیں لیکن انہوں نے لاکھوں لوگوں کی جان بچائی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر  اس سے قبل بھی درجنوں بار پاک بھارت جنگ بندی کا  ذکر کرچکے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ  دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر انہیں فخر ہے، پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔

Loading