Daily Roshni News

نئی حکومت کیلئے، معیشت ، مہنگائی بڑے مسائل۔۔۔تجزیہ ۔۔۔شہزاد قریشی

نئی حکومت کیلئے، معیشت ، مہنگائی بڑے مسائل

بے روزگاری ، دھرنوں کی سیاست اور قرضے ختم کرنا ہونگے

بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو ، قوم کو اندھیروں سے نکالنا ہوگا۔

مایوس نو جوان کونئی امنگ، کابینہ ارکان کی عیاشیاں ختم کرنا ہونگی

تجزیہ ۔۔۔شہزاد قریشی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔تجزیہ۔۔۔شہزاد قریشی)ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنےکے لئے 8 فروری کے انتخابات کے بعد آنےوالی حکومت کو بہت سی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے، ایسی تبدیلی جس سے پاکستان اورعوام ، خوشحالی کی زندگی گزار سکیں، پاکستان کوکسی ایسے وزیر اعظم کی ضرورت نہیں جو اقتداراو راختیارات کے خود بھی مزے لوٹے اورکا بینہ کے ارکان بھی عیاشیاں کریں اور عوام اندھیروں میں زندگی گزاریں سب سے پہلاکام معیشت کو مستحکم کر کے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کرناہونگے نئی حکومت کو بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو ہلکی وسائل پر توجہ دے کر ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے قرضوں سے نجات دلانا ہوگی ، خارجہ پالیسی پر از سر نو توجہ دے،سیاستدانوں کو سڑکوں کی سیاست سے نکال کرملک کی معیشت کو مستحکم کرنے پر توجہ دینا ہوگی ، دھرنا ہو گا مرنا ہوگا کی سیاست کو دفن کرنا

ہوگا ، دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست سے عوام بیزار ہو چکے ہیں ، دنیا میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں ، نئی پالیسیاں سامنے آرہی ہیں سیاستدان ایک ذمہ دار قوم کا اور سیاستدان کا ثبوت دیں صدق دل سے اس ملک و قوم کے لئے اپنے آپ کو تبدیل کریں ، 40 ، 30 سال بعد اس – ملک کو چلانے کی ذمہ داری نوجوانوں پر ہوگی پڑھے لکھے نو جوانوں پر خصوصی توجہ دیں، انہیں کاہل اور ناکارہ نہ بنائیں نوجوانوں کو نا اُمیدی – کی غار میں دھکیل دیا گیا ہے ، نو جوان بھی اپنے آپ کو اس ملک کے لئے کسی کے پرو پیگنڈے میں نہ آئیں وطن عزیز کو آپ پر ناز ہے، وطن عزیز کا آپ مستقبل ہیں، آنے والی حکومت – سے گزارش ہے کہ آپ کی ترجیحات میں ملک کے نوجوان سر فہرست ہونے چاہئیں ان کے – لئے روزگار کے لئے اچھی جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے مواقع فراہم ہونے چاہئیں، سیاسی گلیاروں میں ایسے ایسے منظر دیکھنے کو مل رہےہیں جن کا تصور ممکن نہ تھا۔

Loading