Daily Roshni News

نحن کا مطلب ہے” ہم” اور” انا” کا مطلب ہے”

نحن کا مطلب ہے” ہم” اور” انا” کا مطلب ہے”

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نحن کا مطلب ہے” ہم” اور” انا” کا مطلب ہے” میں” ۔۔ان دونوں میں واحد اور جمع کا فرق ہے اور اللہ کریم نے یہ دونوں لفظ اپنے لئے استعمال کئے ہیں ایک بات پکی ہے وہ یہ ہے کہ اللہ کریم کی” ذات واحد” ہے مگر یہ بھی درست ہے کہ وہ جمع کا صیغہ صرف عزت و احترام کی وجہ سے استعمال  نہیں کرتے ، اللہ کریم کسی بھی ہونٹ سے بول سکتے ہیں اور کسی بھی ہاتھ سے کچھ بھی کرسکتے ہیں اس لئے وہ جمع کا صیغہ استعمال کرنے میں حق پر ہیں سورت الحجر کی 9ویں آیت پیش خدمت ہے   إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ﴿٩﴾ جب اللہ تعالیٰ کہتے ہیں کہ قرآن میں نے نازل کیا تو وہ دونوں قرآنوں کے بارے میں کہتے ہیں وہ بھی جو لوح محفوظ میں مکتوب ہےاور وہ بھی جو اس مکتوب میں نزول ہے اور دونوں محفوظ ہیں قرآ کا مطلب ہے اُس نے پڑھا اور جب اس نے کُن کا “ن ” پڑھا تو لوح محفوظ چھ دن میں تکمیل ہوئی یہ جو دن کا لفظ ہے یہ سمت ہے یعنی dimension  کیونکہ زمین کے گھومنے کی وجہ سے ہی دن اور رات تخلیق ہوتے ہیں اور گھومنےسے سمت تبدیل ہوتی ہے کبھی سورج کے سامنے کبھی سورج سے دوسری جانب آپ نئے بچوں کو سنا ہوگا یہ فور ڈی گیم ہے یہ تھری ڈی گیم ہے تو یہ جو ہم زندگی گزار رہے ہیں یہ 6D گیم ہے اور اس گیم کو بڑے طریقے سے کھیلنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سارا سراب خانہ ایک دن حقیقت میں تبدیل ہونے چلا ہے ہمیشگی کے لئے کل شام کے وقت سبزی منڈی میں سستی سبزیاں خریدنے گیا تو ایک بندہ خشک قصوری میتھی بیچ رہا تھا قریب سے گزرا تو اس کی خوشبو نے گرفت میں لے لیا میتھی ، میتھ اور میتھالوجی ، مت ، میتھرے ، وہاں بیٹھ کر سوچنے لگا کہ ان سب سے کیا چیز مشترک ہے mythology کے لفظ پر غور کرتے ہیں شاید اس لفظ میں کوئی ہمیں کچھ سمجھا رہا ہے اس لفظ میں سب سے پہلے جو پورا لفظ موجود ہے وہ ۔۔۔ my ۔۔ ہے یعنی میرا یا میری سوچ کا پیٹرن یا طریقہ ۔۔۔ میتھ خدا کے کام کرنے کا طریقہ ہے یعنی حساب اعداد ۔۔ آپ نے ایک لفظ سنا ہوگا ہندو مت بدھ مت ۔۔ یہ مت مذہب کے لئے استعمال ہوتا ہے اصل میں یہ فہم کے لئے استعمال ہوتا ہے یعنی ۔۔۔ پنجابی میں کہتے ہیں تینوں کسے مت نی دیتی ۔۔۔۔ یعنی تجھے کسی نے عقل نہ دی ۔۔۔۔ اعداد کی بابت اللہ کریم سورت مریم کی 94 نمبر کی آیت میں بہت واضح پیغام دیتے ہیں لَّقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا ﴿٩٤﴾ آپ نے شاید لفظ میٹا سنا ہو لوگ سمجھتے ہیں یہ یونانی لفظ ہے جو انگریزی میں after or beyond کا مطلب دیتا ہے ۔۔۔ عربی میں اسے بعداز کہتے ہیں آپ نے ایک لفظ سنا ہوگا ” ما بعد از طبعیات ”  اس کو میٹا فزکس کہتے ہیں میٹا فزکس میں جوں جوں ترقی ہورہی ہے سوالوں کے انبار لگ رہے ہیں .

Loading