ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔میاں عمران)دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیت نصر اقبال خان کے دو صاحبزادوں وسیم خان اور ندیم خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب بروز منگل 14نومبر2023کو منعقد کی گئی۔ ہالینڈ کے مختلف شہروں سے مختلف مکتبئہ فکر سے وابستہ خواتین و حضرات نے شرکت کرکے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
دعوت ولیمہ کی خوشیوں بھری تقریب کا آغاز پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے خطیب و امام علامہ حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی نے اپنی دلنشین آواز سے کیا اس کے فوراً بعد انھوں نے موقعہ کی مناسبت سے اپنے مخصوص انداز مین خطاب بھی کیا۔ اس پر مسرت موقعہ پر ہالینڈ کی معروف شخصیت حاجی رخسار احمد نے اپنے بھانجوں کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز خواتین و حضرات کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ علامہ یاسر نسیم قادری نے اجتماعی دعا کروائی، بعدازاں لذت کام و دہن کے سلسلے میں مہمانون کی تواضع لذیز پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔