Daily Roshni News

نعت رسول مقبول ﷺ ۔۔۔ شاعر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ناصر نظامی

نعت شریف رسول مقبول حضور مصطفے صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

شاعر  ۔۔۔۔۔۔۔۔ ناصر نظامی

قافلے یادوں کے جب، شہر نبی سے گزرے

خوشبو کے جھونکے، میرے دل کی ، گلی سے گزرے

جب سے توحید کا پیغام لائے ہیں آ قا

دن، زمانے سے جہالت کے ، تبھی سے گزرے

آج تک، جتنے بھی دنیا میں نبی آ یے ہیں

سب کے سب، آ پ کی ہی، کاسہ گری سے گزرے

کھائے پتھر، تو کبھی کانٹے بچھے راہوں میں

آ پ ہر راستے سے ، خندہ لبی سے گزرے

گنبد خضرا، کے سائے میں جو گزارے ہیں

د ن وہی، اپنے زمانے میں ، خوشی سے گزرے

کلمہ، پرھتے ہوئے پیارے نبی کا ناصر

ہے دعا میری کہ ، جاں جان کنی سے گزرے

ناصر نظامی

ایمسٹرڈیم ہالینڈ

8 اگست

Loading