دی ہیگ ، نماز تراویح کے بعد پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر میں
روشنی نیوز فورم کے دوست نمازیوں کے لئے مٹھائی، چائے
اور دیگر لوازمات کا انتظام و انصرام کرتے ہیں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔ جاوید عظیمی )ماہ رمضان2026 کی آمد کے ساتھ ہی نماز تراویح کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں حافظ ناظم رضا کی امامت میں روزانہ کی بنیاد پر نماز تراویح ادا کی جارہی ہے۔ حافظ صاحب اپنی دلنشین آواز اور قرآنی الفاظ کی خوبصورت ادائیگی کے ساتھ اللہ تعالٰی کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔نماز تراویح میں نمازیوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ نماز تراویح کے بعد روشنی نیوز فورم کے دوست نمازیوں کی تواضع مٹھائی ، چائے اور دیگر اشیاء خورد و نوش سے کرتے ہیں ۔ فرینڈز آف روشنی فورم کے متحرک اراکین میاں عاصم محمود اور میاں آفتاب انتظام و انصرام کرنے میں پیش پیش ہیں۔ نماز تراویح کے بعد نمازیوں کے ساتھ ساتھ فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم بھی بھر پور شرکت کرتی ہے۔ متذکرہ صاحبان کے مطابق یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر ماہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔
![]()







