نماز عید، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں عظیم الشان اجتماع
علامہ غلام مصطفے نقشبندی مجددی نے سنتِ ابراہیمی کے
مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی —– !!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل رپورٹ — محمد جاوید عظیمی — عکاسی — چوہدری بنارس علی( پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی بیگ میں عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے لئے اہتمام کیا گیا۔
اس عظیم الشان اجتماع میں مختلف مکتبہ فکر کی نمایاں شخصیات نے شرکت کر کے نماز عید ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ نماز عید کی ادائیگی سے قبل مذکورہ مرکز کی مسجد کےامام و خطیب علامہ غلام مصطفے نقشبندی مجددی نے سنت ابراہیمی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا حضرت ابراہیم ؑنے اپنی سب سے عزیز شے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو اللہ تعالٰی کی راہ میں قربان کرنے کے لئے پیش کر دیا ۔اس واقعے کو پیش نظر رکھتے ہوئے شاعر مشرق علامہ اقبال کے شعر کا سہارا لیتے ہوئےعلامہ غلام مصطفے نقشبندی نے حضرت اسماعیل ؑ کی استقامت، برداشت، صبر اور فرمانبرداری پر تفصیلی گفتگو فرمائی ۔ انھوں نے ایک موقعہ پر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں نفسانی خواہشات کی قربانی دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم مادیت پرستی سے نجات حاصل کر کے حق کے راستے پر گامزن ہوسیکیں ۔ بعد ازاں اجتماعی دعا میں عالم اسلام کی سربلندی ، فلسطین کے مظلوم بہن بھائیوں کشمیر کی آزادی وطن عزیز پاکستان سلامتی، خوشحالی ، ترقی اور کامیابیوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی مناجات پیش کیں ۔ نماز عید کے بعد کمیونٹی کے حضرات ایک دوسرے سے گلے ملے اور مبارکباد پیش کرتے رہے۔ سفارتخانہ پاکستان کے دی بیگ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن محترم محمدو اصف نےنماز عید کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ادا کی۔ یاد رہے اِس عظیم الشان عید الاضحیٰ نماز کی مکمل کو ریج کے لئے معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کی زیر نگرانی میاں عاصم محمود، میاں عمران اور چوہدری بنارس علی نے انتہائی محنت شاقہ سے خدمات سرانجام دئیں۔