Daily Roshni News

نیدرلینڈ،جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں عید کی دو جماعتیں ادا کی گئیں۔

نیدرلینڈ،جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم  میں عید کی دو جماعتیں

ادا کی گئیں،پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں 28 جون بروز بدھ عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی۔ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے عید کی دونوں جماعتوں میں شرکت کی۔

 جامع مسجد غوثیہ کے امام و خطیب علامہ محمد عمران قادری صاحب نے قربانی کی اہمیت پر گفتگو کی اور حضرت ابرہیم علیہ السلام و حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ایثار اور رضائے الٰہی کے جزبے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انتظامیہ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم ملک مسعود کلیامی صاحب ، محمد ارشد صاحب اور راجہ علی رضا صاحب نے نماز عید ادا کرنے کے بعد تمام پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا

Loading