Daily Roshni News

نماز عید الا ضحٰی منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام 28 جون 2023 صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائے گی ۔

نیدر لینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ) ہر سال کی طرح اسال  بھی عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔ ادارہ منہاج القر آن انٹرنیشنل دی ہیگ کی انتظامیہ نے نماز عید الاضحٰی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے، انتظامیہ کے مطابق عید کی نماز 28 جون 2023 صبح ساڑھے نو بجے اسپورٹس ہال ہاوت ساخرائے میں ادا کی جائے گی جبکہ خطاب کا آغاز پونے نو بجے ہو جائے گا ۔ پاکستانی کمیونٹی کے حضرات کو نماز کی ادائیگی کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے ۔ مر کز کی انتظامیہ نمازیوں سے التماس کرتی ہے کہ اپنا جائے نماز اپنے ہمراہ ضرور لائیں اور وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دئیے گئے پوسٹر کا مطا لعہ ضروز کریں ۔

Loading