Daily Roshni News

نورالہی نور نبوت۔۔۔ تحریر۔۔۔ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب

نورالہی نور نبوت

تحریر۔۔۔ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نورالہی نور نبوت۔۔۔ تحریر۔۔۔ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب) ترجمہ : ”قسم ہے نفس کی اور اس ذات کی جس نے اسے سنوارا، پھر اس پر نیکی اور بدی کی سمجھ دی۔ بے شک جس نے اس کو سنوار لیا وہ مراد کو پہنچا اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وہ ناکام ہو گا۔ “ [ سورہ شمس: آیت 7 تا 10 ] ترجمہ : ” وہ جس کو چاہتا ہے دانائی بخشتا ہے اور جس کو دانائی ملی بیشک اس کو بڑی نعمت ملی اور نصیحت تو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو عقلمند ہیں۔ “ [ سورۂ بقرہ: آیت 269] ترجمہ : عقل والوں کے لیے ہدایت اور نصیحت ہے۔“ [ سورۂ مومن: آیت 54] دنیا کی کسی اور کتاب میں عقل جسے ذہانت یا Common Sense بھی کہہ سکتے ہیں کے استعمال کی اتنی ترغیب نہیں ملتی جتنی قرآن مجید میں موجود ہے۔ قرآن میں بار بار انسانی عقل کو اور انسانی ذہانت Intellect کو دعوتِ فکر دی گئی ہے۔ رسول اللہ صلی علم کا ارشاد ہے کہ حکمت مومن کی گم شدہ متاع ہے، جہاں ملے اسے اپنا سمجھو ۔ ترمذی ] جس کو عقل ملی اس نے فلاح پائی۔ [ شعب الایمان بیقی ] آپ کی ٹیم کا فرمان ہے: بسبب عقل لوگوں کی دنیا و آخرت میں فضیلت ہو گی۔ (نوادر الاصول از ترمذی) ترجمہ: ” اور جو لوگ علم میں راسخ ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لائے یہ سب ہمارے رب کی طرف سے نہیں اور نصیحت تو عقلمند ہی قبول کرتے ہیں۔“ سوره آل عمران: آیت 7

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اگست 2017

Loading