نیم ایک معجزاتی دوا..!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ڈیلٹاکورٹرل کا قدرتی متبادل..؟
جی ہاں۔نیم کو آپ “ لائف سیونگ ڈرگ ” کہہ سکتے ہیں۔
ہمارے واٹس ایپ ” اورگینک گروپ “
کی ممبر ایک بہن گزشتہ کئی سال سے
آر. اے. فیکٹر
آرتھرائٹس کی مریضہ ہیں۔
سارے جسم کے جوڑ درد کرتے تھے
خاص طور پر ہاتھوں کی انگلیاں، انگوٹھے، کلائی
میں شدید درد رہتا تھا۔
یہ کیفیت ہوگئی تھی کہ پانی کا گلاس،
چائے کا کپ پکڑنا مشکل ہوگیا تھا
کسی بوتل کا ڈھکن کھولنا تو تقریباً ناممکن تھا۔
اسی طرح دن بھر کے کام کاج برتن، کپڑے دھونا
انتہائی دشوار تھا
ڈاکٹرز کے کہنے پر
آر. اے. فیکٹر آرتھرائٹس کا ٹیسٹ کرایا گیا
جو پازیٹو آیا اور ایلوپیتھک کی مشہور دوا
ڈیلٹاکورٹرل جسے لائف سیونگ ڈرگ
کہا جاتا ہے شروع کر دی گئی
( دوا کا نام مجبوراً لکھنا پڑا ہے )
ایک ٹیبلٹ سے فرق نہ ہوا تو دو ٹیبلٹ
کھانے کو کہا گیا مگر فائدہ نہ ہوا
پھر تین، چار، پانچ اور آخر میں
روزانہ چھ گولیاں کھانے کے بعد بھی
درد بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی..!
ہماری بہن جو خود تعلیم یافتہ ہیں تحقیقی مزاج
رکھتی ہیں، اس مرض کا قدرتی علاج تلاش کرتی رہیں کسی نے نیم کے پتوں کا قہوہ تجویز کیا..!
حیرت انگیز طور پر
پہلی بار نیم کے پانچ پتوں کا قہوہ
بنا کر پینے سے درد میں کمی محسوس ہوئی
بہن نے اس تجربے کا مجھ سے تذکرہ کیا
میں نے گزارش کی اس قدرتی نسخے کو جاری رکھیں
اور ہر تبدیلی کو نوٹ بک میں لکھتی جائیں۔
الحمدللہ! الحمدللہ! الحمدللہ!
صرف ایک ہفتے میں
ڈیلٹاکورٹرل کی ٹیبلٹ کم ہوتے ہوتے
صرف ایک رہ گئی ہے
ہاتھوں کا درد اور سوجن، ورم تقریباً ٹھیک ہوگیا ہے
ایک ٹیبلٹ صرف اس لئے کھا رہیں کہ
ڈاکٹرز کے مطابق یہ دوا ساری عمر کھانی ہو گی
ورنہ ضرورت محسوس نہیں ہو رہی
ہم اپنی بہن کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے
غذائی پرہیز کے ساتھ ساتھ فیملی کے مزید افراد
جنہیں جوڑوں کا درد آرتھرائٹس کی تکلیف تھی
یہ نیم کا قہوہ دن میں ایک کپ پلایا گیا
خود میں نے تقریباً ایک ہفتہ اس کا تجربہ کیا
ذاتی طور مجھے بھی بیحد فائدہ ہوا جسم کے
جوڑوں کے درد تقریباً گم ہوگئے۔
آج تقریباً دو ماہ مسلسل مشاہدے کے بعد
اس تجربے کو اعتماد کے تحریر کر رہا ہوں۔
آرتھرائٹس جوڑوں کے درد کے مریض
اپنے ڈاکٹرز کی بتائی ہوئی ادویات کے ساتھ ساتھ
یہ قدرتی نیم کا قہوہ شروع کریں
تبدیلی نوٹ کرتے جائیں
بہتری آنے پر دوا کم کرتے جائیں
ہر ایک ماہ بعد ٹیسٹ بھی کراتے رہیں
کسی منفی اثرات، الرجی، ری ایکشن کی صورت میں
فوری بند کر دیں
فائدہ محسوس ہونے پر آہستہ آہستہ اپنے ڈاکٹر کی مشاورت سے دوا کم کر کے اس معجزاتی قدرتی دوا کو متبادل بنا سکتے ہیں
اس کے علاوہ بھی
نیم کے بے شمار فوائد ہم صدیوں سے جانتے ہیں
ترکیب:
صبح نہار منہ
نیم کے پانچ تازہ پتے
ایک بڑے کپ پانی میں پانچ منٹ ابال کر مناسب گرم
پی لیجیے.
اللہ کریم
اپنے فضل و کرم سے
مفید بنا دے…
آمین یا رب العالمین
جاوید اختر آرائیں
6 ستمبر 2021
#جاوید_اختر_آرائیں