Daily Roshni News

نیوزی لینڈ نے بھارت کی ایک نہ سنی اور بھارتی احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے خالصتان کے قیام پر کل آکلینڈ میں ریفرنڈم ہوگا۔ اس سے قبل برطانیہ کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقدکیے جا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اتوارکو خالصتان کے قیام کے سوال پر ریفرنڈم ہوگا جس کیلئے آکلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس کی سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقادکی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں کینیڈا کا بھارتی حکومت پر خالصتان حمایتی سکھوں کے قتل کیلئے بشنوئی گینگ کے استعمال کا الزام کینیڈا: خالصتان کے قیام کیلئے سکھوں کا ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی کوششیں ناکام بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے اوٹی اسکوائر پر ہوگا جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ دوسری جانب مبصرین کا ماننا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کےساتھ خالصتان ریفرنڈم پربات چیت بھی کی ہے، نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی بھارت و نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ کی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

شمالی غزہ میں القسام کے حملے میں تباہ ہونے والے جدید ترین اسرائیلی ٹینک کی تصاویر  سامنے  آگئیں۔

شمالی غزہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے جہاں اسرائیلی فوج نے ہر قسم کی امداد کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ساتھ ہی اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتالوں اور بے گھر فلسطینوں کی کیمپوں پر بدترین بمباری بھی کی جارہی ہے۔

غزہ میں القسام کے حملے میں تباہ جدید ترین اسرائیلی ٹینک کی تصاویر سامنے آگئیں
حملے کا نشانہ بننے والا جدید اسرائیلی مرکاوا ایم کے 4 ٹینک— فوٹو: ٹیلی گرام

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ کے علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

اب پہلی مرتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے اسرائیلی ٹینک کو ہونے والے نقصان کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

غزہ میں القسام کے حملے میں تباہ جدید ترین اسرائیلی ٹینک کی تصاویر سامنے آگئیں
حملے کا نشانہ بننے والا جدید اسرائیلی مرکاوا ایم کے 4 ٹینک— فوٹو: ٹیلی گرام

شمالی غزہ میں موجود الجزیرہ کے صحافی انس الشریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر شمالی غزہ میں ایک ایسے مقام کی تصاویر شیئر کی ہیں جہاں ایک اسرائیلی ٹینک فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے کی زد میں آیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کی شدت سے ٹینک کی ٹَریٹ (توپ) ٹینک سے الگ ہوچکی ہے جبکہ ٹینک کا نچلا حصہ بھی دھماکے سے تباہ ہوگیا ہے۔

غزہ میں القسام کے حملے میں تباہ جدید ترین اسرائیلی ٹینک کی تصاویر سامنے آگئیں
حملے کا نشانہ بننے والا جدید اسرائیلی مرکاوا ایم کے 4 ٹینک— فوٹو: ٹیلی گرام

 سوشل میڈیا تبصرے کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ تصاویر میں نظر آنے والا ٹینک اسرائیل کا جدید ترین مرکاوا ایم کے 4 ٹینک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی جارہی ہے  اور اکثر واقعات میں فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ ان کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں پر ٹینک شکن میزائل لگنا بتائی جاتی ہے۔

Loading