نیو میٹرو سٹی کھاریاں پراجیکٹ بہت بڑا فراڈ،پراجیکٹ میں شامل لوگوں کے گھروں کا گھیراو کیا جائے۔ترجمان ایکشن کمیٹی
فن لینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) حافظ محمد مظہر اقبال نعیمی ترجمان ایکشن کمیٹی نیو میٹرو سٹی کھاریاں نے تمام لوگوں سے جو پاکستان میں ہیں اور جنھوں نے نیو میٹرو سٹی کھاریاں میں رقم لگائی ھے انہیں کہا ھے کہ اپ کی رقم ڈوب چکی ھے نہ تو آپ کو پلاٹ ملنے والے ہیں اور نہ ہی رقم واپس ہوگی لہذا اپنی رقم وصول کرنے کے لیے اپ لوگ پراجیکٹ کے منتظمین کے گھروں کا گھیراؤ کریں،وہ جس پروگرام میں جائیں وہاں ان کو پکڑیں اور لوگوں کے سامنے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کریں اور کے خلاف کیس کریں،نہیں تو ساری زندگی اپ پلاٹ یا رقم نہیں ملے گی۔متحد ہو کر یہ کاروائی کرنی پڑے گی۔