Daily Roshni News

ن لیگ اور پیپلز پارٹی اختلافات پر قائم، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں ہلکی پھلکی نوک جھونک

مسلم لیگ ن اور  پیپلزپارٹی کے رہنما موجودہ اختلافات سے متعلق اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

پروگرام کیپٹل ٹاک میں  ن لیگ کے طارق فضل چودھری اور  پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک ہوتی رہی۔

ن لیگ کے طارق فضل چودھری نے کہا کہ کسی کو شک ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دوری پیدا کرسکتا ہے تو وہ یہ شک دور کرلے، سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔

طارق فضل چودھری کے بیان پر  ندیم افضل چن نے اعتراض کیا اور کہا کہ یہ سیاسی موسیقی نہیں ہے بلکہ جو لوگ سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست آمرانہ رویوں سے نہیں ہوتی، جمہوری نظام میں جمہوری رویوں سے ہی اتحاد چلتے ہیں۔

ادھر  پاکستان تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک دو  دن میں دونوں جماعتیں سیز فائر کرلیں گی۔

Loading