Daily Roshni News

وائٹ ہاؤس کے باہر جنرل عاصم منیر سے صحافیوں نے سوال؟

وائٹ ہاؤس کے باہر جنرل عاصم منیر سے صحافیوں نے سوال

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )وائٹ ہاؤس کے باہر جنرل عاصم منیر سے صحافیوں نے سوال پوچھا ان حالات میں آپ کے امریکی دورے کا مقصد کیا ہے ؟

میں تو دعوت پر آیا ہوں یہ سوال تو آپ کو دعوت دینے والوں

سے پوچھنا چاہئے ۔۔۔ فیلڈ مارشل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا

شاطر صحافیوں نے دوسری طرف سے گھیرا لگاتے ہوئے کہا،

آپ کو ان حالات میں اپنا ملک چھوڑ کر نہیں آنا چاہئے تھا

کیوں کیا ہوا میرے ملک کو ، جنرل عاصم نے حیرانگی سے

پوچھا ؟؟

آپ کا ملک حالت جنگ میں ہے ، بھارت کسی بھی وقت دوبارہ حملہ کر سکتا ہے …

عاصم منیر نے دھیمی مسکراہٹ سے چلتے ہوئے کہا جنگ تو

کب کی ختم ہو گئی ، ہم جشن بھی کر چکے اور آ گے بھی

بڑھ چکے اور جہاں تک بات بھارت کے دوبارہ حملہ کرنے کی

ہے تو اب بھارت کیا دنیا کا کوئی بھی ملک  بہت عرصے تک

 کم از کم پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچے گا بھی نہیں اور

یہ بھی بتا دوں ہمیں ابھی فقط اپنی دس فیصد تیاری اور ٹیکنالوجی دکھانے کا موقع ملا تھا لیکن جنگ ہی ختم ہو گئی

آپ یہاں وائیٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے کیا امید لگا رہے ہیں

بی بی سی کے صحافی نے ایک اور سوال پوچھا ۔۔۔۔

میں تو دعوت پر آیا ہوں ، یہ سوال تو آپ کو دعوت دینے

والوں سے پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے مجھے کیوں دعوت

دی ہے ، وہ مجھ سے کیا امید کر رہے ہیں ؟؟

سی این این کے صحافی نے کہا ، آپ تو بہت اوپر سے

بول رہے ہیں کیا یہ بھارت سے جیت کا خمار ۔۔۔۔۔

ہمارے فیلڈ مارشل نے اس کی بات کاٹ کر کھلے دل

سے مسکراتے ہوئے کہا میں تو فقط آپ کے سوالوں کے

جواب دے رہا ہے ، کہاں سے بول رہا ہوں یہ آپ خود

طے کر رہے ہیں ۔۔۔

آپ کی باتوں سے تو یہی تاثر ہھیل رہا ہے مسٹر فیلڈ

مارشل ، CNN کے صحافی نے سنجیدگی سے کہا

کہاں پھیل رہا ہے تاثر ، کیسے پھیل رہا ہے تاثر

آ پ کو یہاں کھڑے کھڑے کس نے اس تاثر کے پھیلنے

کے بارے میں بتایا فیلڈ مارشل نے بھی سنجیدہ لہجے

میں پوچھا اور وہ کوئی جواب نہیں دے سکا تو فیلڈ

مارشل نے کہا صرف آپ پر پھیل رہا ہے تاثر اور آپ کو

لگ رہا ہے سارے زمانے میں پھیل رہا ہے تاثر ۔۔۔ رپورٹر

پھر کوئی جواب نہ دے سکا اور فیلڈ مارشل مسکراتے

ہوئے آگے بڑھ گئے ۔۔۔

دوسری طرف

ٹرمپ نے اپنے کمرے میں ریموٹ سے ٹی وی بند کرتے

ہوئے وہاں موجود لوگوں سے کہا ، یہ کچھ وکھری

ٹائپ کا فیلڈ مارشل لگتا ہے ۔۔۔ خیر دیکھتے ہیں اس

سے کیسے بات کرنی ہے ۔۔ تم اسے انتظار میں بٹھاؤ

۔

۔

سوشل میڈیا پر ایسی ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے

جو ملاقات سے قبل ہمارے فیلڈ مارشل کے امیج کو

دھیما کر رہی ہے ۔۔ ایسی ذہن سازی کر رہی ہے جیسے

ٹرمپ ہمیں پانچ ایف 35 طیارے اور دس ارب ڈالرز

دینے کا اعلان یا وعدہ کرے تو یہ کوئی بہت بڑی بات

ہو گی ، جیسے اگر ٹرمپ ہم سے اسرا ئیل ، ایران کی

جنگ رکوانے کی درخواست کرے تو یہ سوچنا بھی

مذاق جیسی بات ہو گی حالانکہ سچ بلکل اس سے

برعکس ہے جدھر امریکہ کی گردن پاکستان اور چین نے

پھنسا لی ہے وہاں اگر ٹرمپ بہادر دس ارب کے بجائے

 ہمارے تمام اگلے پچھلے سارے قرضے معاف کرنے کے

وعدے کرے تو تب بھی گھاٹے کا سودا ہے ہمارے لئے ۔۔۔

ہمارے فیلڈ مارشل کو پلکوں پر بٹھا کر یا ان کی

تھوڑیوں کو ہاتھ لگا کر بھی ان سے ایران، اسرائیل

 تنازعہ ایران کی درخواست پر ختم کرانے کےترلے کرے

تو کوئی اتنی بڑی بات نہیں کیونکہ جو موقع اللہ کی

مہربانی سے پاکستانی قوم کو بیٹھے بیٹھے ملا ہے ،

ایسے موقع صدیوں میں کبھی ملتے ہیں کسی قوم کو ۔

جسے اگر مومن کی نگاہ سے دیکھو تو

اس میں ایک طرف شہادت کی عظیم موت رکھی ہے

اور

دوسری طرف سارے زمانے کے مال غنیمت دھرے ہیں

بس ہم نے اور خاص طور پر ہمارے صاحبان اقدار لوگوں

 نے اس قسمت سے ملنے والے موقع کی نزاکت اور ٹائمنگ

کو سمجھنا ہے ، ہمارے پاس جو بھی ڈیل ہے ، وہ آ خری

معرکہ شروع ہونے سے پہلے کی ڈیل ہے

اور اگر ایک مرتبہ معرکہ شروع ہو گیا

تو پھر چاہے چین جیتے یا امریکہ جیتے

یا دونوں لڑ کر فنا ہوں اور پیچھے سے پوٹن مسکراتا ہوئے

نکلے ۔۔۔ کسی بھی صورت ہمارے ساتھ وہی ہو گا جو بڑے

ملک جنگ جیتنے کے بعد چھوٹے ملکوں کے ساتھ کرتے ہی

ہیں ۔۔۔ ہماری جو بھی ڈیل ہے وہ جنگ شروع ہونے سے پہلے

کی ڈیل ہے ، جس کے لئے یہ ملاقات طے ہوئی ہے

جس میں ٹرمپ انہیں ڈیل آفر کر سکتا ہے ، جس کے لئے

سارا سوشل میڈیا ہمارے فیلڈ مارشل کا امیج خراب کرنے

اور ڈیل کو بہت کم میں ظاہر کر کے ہماری ذہن سازی کر رہا ہے ویسے جو جنگ کے بعد کی ڈیل ہے وہ بھی بری نہیں

انشاء اللہ ہمارے پاکستان کے لئے ہر طرف سے خیر کی

خیر نکلنے والی ہے ۔۔۔ بس قوم کا جاگنا اور باتوں کو

سمجھنا ضروری ہے پھر ہمارا فیلڈ مارشل انشاء اللہ نئی

تاریخ لکھے گا ۔۔۔

#فخرپاکستان_افواج_پاکستان

#BunyanUlMarsoos

#WorldWar3

#ISPRUpdates

#PakistanHameshaZindabad

#ISPR

#DGISPR

#COAS

#ispr

#بُنْيَانُ_مَرࣿصُوص

Loading