Daily Roshni News

واسع  پرنٹر  پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی کے ڈائیریکٹر کی فرانس آمدپر ان کا پر تپاک استقبال۔۔

پیرس۔   فرانس۔ واسع  پرنٹر  پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی کے ڈائیریکٹر کی فرانس آمد-

مشہور کاروباری اور سیاسی شخصیت  سید خالد جمال شاہ نے پیرس آمد پر ان کا استقبال کیا-

فرانس  (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی  ۔۔۔۔۔ منیر احمد ملک)واسع انٹر پرائزز کے ڈائیریکٹر عبداللہ قاضی نے سید خالد جمال شاہ کی معیت میں  پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلی  ابراہیم ڈار سے بھی ملاقات کی- اس ملاقات میں  پاکستان اور فرانس کے درمیان کاروباری تعاون بڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کی فرانس میں کھپت پر تفصیلی گفتگو ھوئی۔    ابراہیم ڈار نے عبداللہ قاضی کی آمد پر ان  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سید خالد جمال شاہ  نے پاکستان کی ایک مشہور کاروباری شخصیت کے ساتھ ملاقات کروا کر  پاکستان اور فرانس کے باہمی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے

کیلئے اھم کردار ادا کیا ھے۔

Loading