Daily Roshni News

والدین متوجہ ہوں۔۔۔انتخاب  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  میاں عمران

والدین متوجہ ہوں

انتخاب  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  میاں عمران

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل )لڑکا دس سال کا ہوجائے تو اسے والد کے حوالے کردیں عورتوں کی محفلوں سے الگ کردیں….!!

گاڑی کا ٹائر بدلا جا رہا ہے تو اسے سکھاؤ،

مارکیٹ سے سامان لانا ہے تو اسے لے کر جائیں

اور بتائیں کہ جاؤ فلاں فلاں چیزیں لو

اور ساتھ ساتھ سمجھاتے رہو۔

 دس سال کے بچے کو پتا ہونا چاہیے کہ

آلو پیاز کی قیمت کیا ہے ؟

قریبی دکان کہاں پر ہے،

فلاں کا گھر کونسا ہے،

کونسا مکینک اچھا کام کرتا ہے،

گھر آئے مرد مہمانوں کا کیسے استقبال کرنا ہے۔

اس کے ساتھ اپنے کپڑے استری کرنا،

اپنا بستر بنانا،

ضرورت کے وقت اپنے لئے کھانا گرم کرنا،

اپنا سبق وقت پر یاد کرنا،

وقت پر سونا وقت پر جاگنا،

یہ صرف کرنی کی باتیں نہیں ہیں اس پر عمل کرنا ہے۔

دس سال کا بچہ اب ایک عشرہ آگے آچکا ہےاب اسے کچھ نیا کرنے کو دل کرتا ہے اب اس کے لئے صرف ماں باپ کا پیار کافی نہیں ہوتا ہے۔

اس عمر میں مخلوط تقریبوں میں لے جانے سے احتیاط کریں اور کوشش کریں کہ جب خواتین کا کوئی پروگرام ہو تو بچے کو کسی اور دلچسپ سے کام میں مصروف کردو اور یہ سب کچھ پیار محبت سے کروانا ہے کہ بچے کو احساس ہو کہ یہ سب میرے خود کے لئے بہتر ہے نہ کہ اسے نوکروں کی طرح حکم دو۔

اگر آپ اسے درست کاموں میں مصروف نہیں کریں گے تو وہ خود اپنے لئے کچھ دلچسپیاں تلاش کرے گا نئے دوست بنائے گا اور ایسی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کرے گا جو والدین اس کے لئے بالکل پسند نہیں کریں گے۔

بچے کی تربیت کریں گے تو کل وہ آپ کو سود سمیت لوٹائے گا اور اگر صرف کھانے پینے پر دھیان دوگے تو پھر چیختے چلاتے رہ جاو گے کہ ہم نے تم پر خرچ کیا ہے پڑھایا لکھایا ہے لیکن ان پر اثر نہیں ہوگا اس لئے ان کو وقت دیں نیندیں قربان کریں۔

یہ کام مشکل ہے، بالکل آسان نہیں ہے لیکن یہ کرنا ہے اگر آپ کو اللہ نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے اور والدین کے رتبے پر فائز کیا ہے تو جان مت چھڑائیں، اس عہدے کا پاس رکھیں۔

اچھی تربیت کرنے سے ہی یہ اولاد آنکھوں کی ٹھنڈک اور ممکنہ طور پر پرہیزگاروں کی رہنما بن سکتی ہے۔

منتخب

Loading