Daily Roshni News

واپسی شرمندگی نہیں، دانائی ہے  !

واپسی شرمندگی نہیں، دانائی ہے  !

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگر آپ کسی غلط ٹرین پر سوار ہو جائیں تو جتنی جلدی ممکن ہو قریبی اسٹیشن پر اُتر جائیں کیونکہ جتنا وقت گزرے گا، واپسی کا سفر اتنا ہی مشکل اور تھکا دینے والا ہو گا۔

پہلی بار جب یہ خیال ذہن میں آیا تو ایک لمحے کے لیے چونک گیا یوں لگا جیسے کسی نے کندھے پر ہاتھ رکھا ہو اور آہستہ سے کہا ہو بس کرو  اب اُتر جاؤ یہ محض ٹرین کی بات نہیں، زندگی کی بھی ہے۔

ہم سب کبھی نہ کبھی ایسی ٹرین پر سوار ہو جاتے ہیں جو ہمارے خواب ، مزاج یا مقصد کے خلاف ہوتی ہے۔ نوکری، رشتہ ، رویہ ، کوئی صحبت ، حتیٰ کہ کوئی ہماری عادت . . .

 لیکن ہم ضد، انا یا خوف کی وجہ سے اگلے اسٹیشن کا انتظار کرتے رہتے ہیں، دل کو سمجھاتے ہیں کہ شاید اگلا اسٹاپ بہتر ہو۔ لیکن دل تو جانتا ہے، یہ ٹرین ہی غلط ہے۔

” اب بھی وقت ہے جلدی اتر جاؤ ۔

ورنہ واپسی کا کرایہ تمہارے حوصلے، صحت اور خوابوں سے وصول کیا جائے گا۔” لوگ مذاق اڑائیں گے، پیٹھ پیچھے باتیں کریں گے مگر دل، دماغ، روح کا بوجھ اتر جائے گا.

اگر آپ بھی کسی ایسی “ٹرین” پر ہیں،

جو آپ کو اندر سے پشیمان کر رہی ہے، تو یقین جانیے، اُترنے میں کوئی شرمندگی نہیں۔ حماقت تو وہ ہے جو مسافر اپنی ضد میں کرتا ہے کہ چلنے دو، کچھ تو بدل جائے گا۔ لیکن جو چیز اندر سے بوسیدہ ہو، وہ منزل پر پہنچ کر بھی مظبوط نہیں ہو گی۔

اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے

سلامت رہیں آباد رہیں خوش رہیں خوشیاں بانٹنے رہیں آمین یارب العالمین

Loading