Daily Roshni News

ورلڈکپ : نیوزی لینڈکیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ،3کھلاڑی آؤٹ

آئی سی سی ورلڈکپ کے  11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 56 رنز پر  بنگلادیش کی تیسری  وکٹ گرگئی ۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز  لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تاہم  میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھےاور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے ، بنگلادیش کی دوسری وکٹ اوپننگ بیٹسمین تنزید حسن کی صوت گری جب تنزید  16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

 اس کے بعد 12 ویں  اوور کی چوتھی گیند پر مہیدی حسن میراز بھی باؤنڈری لگانے کی کوشش میں  میٹ ہینری کو کیچ دے  بیٹھے  اور 46 گیندوں پر 30 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔

Loading