*وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر 15 فروری بروز اتوار آسٹریا ویانا پہنچ گئے*۔
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا) وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے کے پر 15 فروری بروز اتوار آسٹریا ویانا پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریا ویانا کے ایئرپورٹ پر سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف بھی استقبال کے لیے پہلے سے موجود تھا۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیر اعظم/ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بلوچ بھی شامل ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل کر رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے ایک روزہ قیام کے دوران 16 فروری 2026 کو آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسٹین اسٹوکر سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس کا اہتمام آسٹرین اکنامک چیمبر (WKO) کر رہا ہے۔ وہ کثیر الجہتی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ (ائی اے ای اے) کے ہیڈ افس میں (یو این او ڈی سی) انٹر پول گلوبل فراڈ میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا ویانا کا یہ دورہ تین دہائیوں میں کسی پاکستانی وزیر اعظم کا آسٹریا کا پہلا دورہ ہے، آخری دورہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے 1992 میں کیا تھا۔
بعداز وزیراعظم شہباز شریف 16 فروری کی رات کو ویانا ایئرپورٹ سے واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
![]()

