وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راول پنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے اپنے خطاب میں کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو نے ایک سال میں جو کام کیا وہ لائقِ تحسین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کے کام سے عوام مطمئن ہیں ۔ ایک سال میں پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھادیا ہے ۔ ریکارڈ مدت میں سڑکوں کی تعمیر پر متعلقہ حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں بن چکی ہیں ۔ راول پنڈی میں انڈر پاس منصوبہ ریکارڈ مدت میں بنایا ہے ۔ راول پنڈی سے چکری تک عوام کا ایک گھنٹہ بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ 50 ارب روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب میں پانی کی کمی کو پورا کریں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راول پنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔