Daily Roshni News

وزیراعلیٰ پختونخوا کا وزیراعظم کو خط، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عید پر اہلخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ پختونخوا کا وزیراعظم کو خط، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عید پر اہلخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عید پر اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  سہیل آفریدی نے  وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی اٹھایا جاتا رہا ہے، قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی، انسانی ہمدردی کے تحت یقینی بنایا جائے۔

سہیل آفریدی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے،  قیدیوں کواہل خانہ سے ملاقات ،طبی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ کے خط میں کہا گیا کہ  قانون کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کوحقوق فراہم کیے جائیں،  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قانونی حقوق دلانے کیلئے فوری ہدایات جاری کی جائیں۔

Loading