Daily Roshni News

وفاقی حکومت نے احسان جتانےکیلئے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دےکر تصاویرجاری کیں: شوکت یوسفزئی

وفاقی حکومت نے احسان جتانےکیلئے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دےکر تصاویرجاری کیں: شوکت یوسفزئی

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ  وفاقی حکومت نے ہم پر احسان جتانے کے لیے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دےکر تصاویرجاری کیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہاکہ بین الاقومی ادارے کے زیر استعمال ایکسپائرگاڑیاں صوبے کو دی گئیں، دیگر صوبوں کو گاڑیاں دی گئیں اور تصاویر جاری نہیں کی گئیں مگر ہم پر احسان جتانےکے لیے آئی جی کوگاڑیاں دےکر وفاقی حکومت نےتصاویرجاری کیں۔

شوکت یوسفزئی نےکہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کی بجائے آئی جی کو بلاکرگاڑیاں دے دیں، وفاق ہمارے 2 ہزار ارب روپےکے بقایاجات ادا کرے تاکہ ہم اداروں کو مزید جدید اسلحے سےلیس کریں۔

بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کس نے کیا تھا؟ کے پی پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

دوسری جانب سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے پاس اس وقت 18 بلٹ پروف گاڑیاں موجود ہیں جو ریجنل پولیس آفیسرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور ایڈیشنل آئی جیزکودی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام ایس ڈی پی اوز افسران کو بھی بلٹ پروف گاڑیاں دینےکےخواہاں ہیں اور افسران کو مزید 22 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جب کہ پولیس کو 5 اے پی سی فراہم کی گئی ہیں اور 6 مزید اے پی سی کےآرڈر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کے پی حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بی سیون پلس گاڑیاں ہیں جن کی قیمت 12 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، بی سیون پلس گاڑیاں خودکش حملوں، آئی ای ڈی، کلاشنکوف، جی تھری،  اسنائپر رائفلز اور دیگر اسلحےکی فائرنگ سے محفوظ ترین گاڑیاں ہیں۔

Loading