Daily Roshni News

وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر اعتراض اٹھادیا

وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر اعتراض اٹھادیا

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کراچی: وفاقی شرعی عدالت کے  آفس نے27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر  اعتراضات اٹھادیے۔

وفاقی شرعی عدالت میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں  وزارت قانون و انصاف اور وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست پر وفاقی شرعی عدالت کے آفس نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ  آئینی ترمیم کے خلاف درخواست شریعت کورٹ کے دائرہ سماعت میں نہیں۔

تاحیات کسی کو عدالتی کارروائی سے تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کیخلاف ہے: مفتی تقی عثمانی

اس پر درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ  عدلیہ کی آزادی اور احتساب اسلام کے بنیادی اصول ہیں جو ترمیم میں ختم کردی گئی ہے، شریعت کورٹ اسلامی تعلیمات کے خلاف معاملات کی سماعت کرسکتی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ صدر اور فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات استثنیٰ غیر اسلامی ہے، عدلیہ آزادی کے ساتھ کیسز نہیں سن سکتی ہے جو کہ غیراسلامی ہے۔

درخواست گزار  بیرسٹر علی طاہر نے 27 ویں ترمیم غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کرنے کی استدعا کی۔

بعد ازاں وفاقی شرعی عدالت کے عملے نے درخواست کی نقول اسلام آباد ارسال کردیں اور عملے نے  رجسٹرارسےدرخواست کی کہ درخواست سماعت کےلیے وصول کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں۔

Loading