Daily Roshni News

ویانا آسٹریا پاکستان عوامی پارٹی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا….

ویانا آسٹریا پاکستان عوامی پارٹی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا….

آسٹریا(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل نیوز۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا )آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مورخہ 14 مئی بروز اتوار پاکستان عوامی پارٹی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں ویانا کی معروف سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی. اس موقع پر خواجہ منظور احمد، دیوان افضال، عامر نعیم،عامر سہیل، پروفیسر شوکت اعوان، عبدل ارفاق، منیر احمد مغل،محمد ادریس،سالزبرگ سے چوہدری اظہر ورک  اور صدر پاکستان عوامی پارٹی امجد بھٹی نے شرکت کی. اس تقریب میں پروفیسر شوکت اعوان کو پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا کے جنرل سیکرٹری کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کو پارٹی قیادت کی طرف سے جنرل سیکرٹری آسٹریا کا  نوٹیفکیشن بدست خواجہ منظور احمد پیش کیا گیا. اس کے ساتھ ساتھ عبدل ارفاق کو پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا کے میڈیا کوارڈینیٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بدست دیوان افضال پیش کیا گیا. پاکستان عوامی پارٹی کے صدر امجد بھٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا مقصد تمام پاکستانی تنظیموں اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر چلنا ہے. اس پارٹی کا مقصد کسی کی دل آزاری اور مخالفت نہیں بلکہ آپس میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ ہے. پاکستانی عوام کو ان کے حقوق سے آشنا کرنا ہے. اور پاکستان میں تعلیم کو فروغ دینا ہے تا کہ معاشرے میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو فعال رکن بنایا جا سکے۔ مزید ان کا کہنا تھا۔ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا. تقریب کے آخر میں حاضرین محفل نےاپنے خیالات کا اظہار کیا اور پارٹی کے منشور کو سراہا. اور تعاون کی یقین دہانی کروائی.

Loading